عید الفطر، صدر عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں کمی

اسلام آباد (مشرق نیوز) عیدالفطر کی مناسبت سے صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں بند 129 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے سزاو¿ں میں کمی کے اعلان کے تحت مجموعی طور پر 2610 قیدیوں کو فائدہ پہنچا۔ اسی سلسلے میں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے بھی صدر مملکت کی خصوصی معافی کے تحت 39 اسیروں کو رہائی ملی جب کہ مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی ہوئی۔ واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند روز قبل عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاو¿ں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی تھی۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاو¿ں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی۔قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی کا اطلاق زنا، قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں سزاو¿ں میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔