پاکستان جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک ،تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں سب سے مہنگا ملک قرار دیدیا،
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی
رپورٹ میں مزید کہا گیا جنوبی ایشیا میں سری لنکا 24.4 فیصد کیساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے ،افغانستان13.8 فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے
،جنوبی ایشیا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد،بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے
،بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔