ٹیکس چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، کیفر کردار تک پہنچایا جائے،شہبازشریف
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے سگریٹ صنعت میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،آئندہ 2ہفتوں میں ملک میں سگریٹ کے تمام کارخانوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے،شوگر ملوں پر اب تک خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ لگنے کیلئے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکوائری رپورٹ پیش کی جائے،ٹیکس چوری کرنے والے عناصر اور کارندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ملک و قوم کے پیسے کی چوری کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر اعظم نے تمام شوگر ملز میں اب تک خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہامعیشت کے تمام بڑے سیکٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یاقتہ اداروں کی خدمات لی جائیں،سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے سمگلنگ و غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی روک تھام میں ایف بی آر کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں،ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے،بارڈر کراسنگ پر اچھے شہرت کے افسروں کی ٹینور پوسٹنگ کی جائے


















