ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ،4جوان شہید

راولپنڈی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایرانی سرحد سے حملہ،4جوان شہید،آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرزمین سے دہشتگردوں نے جلگئی کیچ سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، نائیک شیر احمد، لانس نائیک اصغر، سپاہی عرفان اور سپاہی عبدالرشید شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطے کئے جارہے ہیں، مستقبل میں واقعات کی روک تھام کیلئے ایران سے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے