لاہور (سپورٹس رپورٹر)افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے شاداب خان کپتان مقرر،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر کے شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ،سب کو اتفاق ہے، اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے اب تمام نوجوانوںکھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دیں گے۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا بابر بہترین کپتان اورٹیم کے قائد برقرار ہیں، سینئر زکھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔
ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، افتخار احمد، حارث، نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود، عماد وسیم، احسان اللہ (ڈیبیو)، صائم ایوب (ڈیبیو)، طیب طاہر (ڈیبیو)، زمان خان (ڈیبیو) شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اور اسامہ میر کو رکھا گیا ہے،آصف علی، حیدر علی، حسنین اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ،3ٹی 20میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















