کراچی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے پاکستان میں ہرشخص پریشان،معیشت کا پتہ نہیں لیکن سیاست کادیوالیہ نکل گیا،بحران غلط فیصلوں کا تسلسل و آئین شکنی کا نتیجہ ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ری امیجنگ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شاہد خاقان عباسی نے کہاموجودہ ملکی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی،ہر شخص پریشان ہے ،کوئی امید نظر نہیں آرہی، نوجوان کا مایوس ہونا سب سے خطرناک ہے، ہر شخص سوال کر رہا ہے مسائل کا حل کیسے نکلے گا،معیشت کو ملکر بہتر کرلیں گے مگر سب کو آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا،ہر رکن پارلیمان بتائے خرچہ کہاں سے پورا ہوتا ہے، جب سیاست دان خود ٹیکس ادا نہیں کرتے تو دوسروں پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہمت کیسے کرسکتے ہیں، ملک میں صرف نوکری پیشہ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا، سیاستدانوں کے احتساب کیلئے آمروں نے ادارہ بنایا مگر ان کے کسی ایک آدمی کا احتساب نہیں ہوا ، نیب کی وجہ سے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں،ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے، پارلیمان کو کرپٹ کردیا تو کس سے توقع کریں مسائل حل کرے ، خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، مسائل حل کرنے والوں کو پارلیمان جانے سے روکیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے،ملک کو بہتر کرنے کیلئے کوئی معجزہ نہیں ہوگا بلکہ فیصلے کرنا ہوں گے اور سب سے پہلا فیصلہ آئین کی پاسداری، ٹیکس ادائیگی کا ہونا چاہیے، پھرپانی کی قلت سمیت دیگر اہم مسائل پر بھی غور کرنا چاہیے،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاعدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،عدلیہ آئین نہیں اپنی منشا کے حساب سے کام کرتی ہے، کبھی آئین کی پاسداربن جاتی ہے، کبھی ڈاکٹرائن اور کبھی ججز ہم خیال ہو جاتے ہیں،حکومت کا کام پولیس سٹیشن ،کورٹ ،پٹرول پمپس چلانا نہیں،پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ملک میں معاشی بحران ہے، پاکستان سری لنکا نہیں ، ملک ڈیفالٹ ہوا تو لوگ آگ لگائیں گے، سب کے پاس مسلح جھتے ہیں، ملک سے نفرتیں ختم کرنی ہیں،غلطیوں کا ادراک کرنا ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر کھل کر بات کرنا ہوگی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















