بیجنگ(مشرق نیوز)شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صد ر منتخب ،غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریبا 3ہزار اراکین پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس چینی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کیلئے صدر منتخب کرلیا، ووٹنگ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریبا 15منٹ میں مکمل ہوئی، پارلیمان نے ژا لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا، دونوں صدر شی جن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں،شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی بن گئے،چین میں کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری کا عہدہ سب سے طاقتور ہوتا ہے اسی عہدے پر موجود شخص ہی ملک کا صدر اور چینی افواج کا سربراہ ہوتا ہے، ملک کا صدر بننے کے بعد سے شی جن پنگ نے وہ طاقت حاصل کی ہے جو مازے تنگ کے سوا چین کے جدید دور کے کسی دوسرے رہنما نے حاصل نہیں کی،2018میں کسی شخص کے صرف 2مرتبہ ملک کا صدر رہنے کی پابندی ختم کی گئی جس کے بعد غیر معینہ مدت تک حکمرانی کی راہ ہموار ہوئی، شی جن پنگ کے دور میں چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنا، بڑے پیمانے پر فوجی توسیع ہوئی اور عالمی سطح پر کہیں کہیں زیادہ جارحانہ انداز اپنایا گیا جس کاامریکہ سخت مخالف رہا۔
شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صد ر منتخب
















