پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف

راولپنڈی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پی او پی ایس ایل سیکیورٹی کے حوالے سے اچھا کام کر رہے ہیں۔ٹوئٹ میں آئی سی سی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمان میں راولپنڈی پولیس ایونٹ کو ہر کسی کیلئے محفوظ اور پر لطف بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔سی پی خالدہمدانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں اثناءپی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس سمیت 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ سٹیڈیم کے دورے کے دوران مسٹر ہمدانی نے پولیس اہلکاروں سے فردا فردا ملاقات کی اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی بھی چیک کی اور پولیس حکام کو میچز کی سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی)پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔سی پی او نے دعویٰ کیا کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بلا رکاوٹ بہا کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کیونکہ میچز کے دوران عوام کی سہولت کیلئے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔