آسکر ایوارڈز تقریب 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگی

لاس اینجلس (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے ایوارڈ دیں گی۔95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر آسکر ایوارڈز میں ایوارڈ دینے والی شخصیات کی فہرست شیئر کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی ایوارڈز دیں گے۔