کراچی (مشرق نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، بچوں نے اپنے سٹارز کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا اور تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لئے۔پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کینسر سے متاثرہ بچوں سےکراچی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سرفرازاحمد کے ہمراہ آل راﺅنڈر محمد نواز ، محمد حفیظ ، افتخار احمد اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی موجود تھے۔بچوں نے اپنے درمیان اسٹار کرکٹرزکو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ،کھلاڑیوں سے بات چیت کی، تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لیے، کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ بیٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹس بھی دیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات
















