اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی اے سی نے حکم د یا ہے براڈ شیٹ کیس میں ملوث افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل
ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں،تفصیلات کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ایف آئی اے نے براڈ شیٹ کو ادائیگیوں پررپورٹ دی
قائمقام چیئرمین نیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، سابق سفارتکار عبدالباسط اور احمر بلال صوفی کے نام بھی آتے ہیں
عبدالباسط نے کیس میں پیش ہونے سے انکار کر دیا، احمر بلال صوفی کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے کی بجائے شکایت لیکر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس چلے گئے
ایف آئی اے نے کہابراڈ شیٹ کے پیسے غلط کمپنی کو دئیے گئے، غلط کمپنی کو 15لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے، بعدازاں عدالتوں کے حکم پر 28 ملین ڈالر اصل براڈوے کو دیئے گئے
نیب کے اس وقت کے کچھ لوگ شامل تھے،چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے کہا فراڈ میں ملوث افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل، شناختی کارڈ بلاک اور ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں
ملوث افراد کو بیرون ملک سے واپس لاکر قانونی کارروائی کی جائے،آرمی چیف، سیکرٹری دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو بھی صورتحال پر لکھا جائے
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہابراڈ شیٹ میں غیر قانونی پے منٹ ہوئی ،پی اے سی نے براڈ شیٹ کا پیرا ری اوپن کیا اور انوسٹی گیشن اوپن کی
کیس میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں،ایف آئی اے نے براڈ شیٹ کیس میں بہت اچھا کام کیا،28 ملین پاؤنڈ معمولی رقم نہیں ،جعلی انگوٹھے لگا ئے گئے،میں نیب کو کیس کیلئے سراہوں گا۔
میں شامل،ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں،پی اے سیECLبراڈ شیٹ کیس میں ملوث افسروں کے نام
















