لاہور:(لیڈر نیوز) کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق، 303 متاثر ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد33331 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 15740 ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو نوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، چودہ لاکھ چھیاسٹھ ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق تین سو نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
















