عدم اعتمادپرامن ووٹنگ‘اپوزیشن کا عدالت جا نے کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اپوزیشن نے عدم اعتماد کے ووٹ پر پرامن اور بلاتعطل ووٹ کو یقینی بنانے کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ اپوزیشن نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے سے نہ روکا جائے۔