عامر خان نے اپنی دوسری بیوی سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنی دوسری بیوی سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے کہا کہ ان کی دوسری بیوی کرن راو¿ سے شادی کچھ مسائل کی وجہ سے ہوئی۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں ہے نہ کرن راو¿ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد۔عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتہ اور کرن راو¿ کو معمولی سمجھتے تھے اور اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو وقت نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔