عمران خان اچھے کرکٹر’ بہت برے سیاستدان ہیں‘ متھیرا

کراچی:(لیڈرنیوز)اداکارہ اور میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دیا۔اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں دی کرنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازعہ بیانات دینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بہترین دوست ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔ پھر متھیرا نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس انڈسٹری میں بہت کم دوست ہیں۔ متھیرا نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔