ہیلزآئندہ میچوں کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈکو دستیاب نہیں ہونگے

لاہور:(لیڈرنیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ 7 کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جارہے ہیں۔ وہ آئندہ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری نیک تمنائیں ایلکس ہیلز کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں اوپنر ایلکس ہیلز نے اہم کردار ادا کیا جو پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش کرکٹرز کی اچانک رخصتی کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا اگلا میچ 17 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔