آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رو¿ف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بلال آصف اور عابد علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کو ریزرو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کر رہے ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رو¿ف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔ سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔