سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم پرفردجرم عائد

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم پرفردجرم عائد ‘سابق چیف جج راناشمیم کاصحت جرم سے انکار‘فرد جرم کے مطابق بیان حلفی کونوٹرائزڈکرایاگیاجومیڈیاتک پہنچا،راناشمیم نے کہابیان حلفی نوٹرائزڈکراکے سیل کیااورنواسے کے حوالے کیا،کوریئرسروس سے بیان حلفی موصول ہوا،راناشمیم نے کہاہوسکتاہے بیان حلفی نوٹری پبلک سے لیک ہواہو،راناشمیم نے نوٹری پبلک کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی،راناشمیم نے عدالت کواسکینڈلائزکرنے کی کوشش کی،راناشمیم نے اپنے کنڈکٹ سے زیرالتواکیس پراثراندازہونے کی کوشش کی،بیان حلفی کےمطابق ان سے پوچھاایسی ہدایات کیوں دیں؟راناشمیم نے کہاپنجاب اورگلگت بلتستان کی کیمسٹری مختلف ہے،عدالت نے استفسارکیا کہ اوپن کورٹ میں الزامات پڑھ کرسنادیئے،آپ کیاکہتے ہیں؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ آپ الزامات تسلیم کرتے ہیں یانہیں؟راناشمیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں تسلیم کرتاہوں اورکچھ نہیں،فردجرم کی کاپی مجھے فراہم کی جائے۔


#Former Gilgit-Baltistan Chief Justice Rana shamim has been indicted