ملک بھر میں کورونامثبت کیسز کی شرح11فیصدسے تجاوز

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ملک میں کورونا کے پھیلاو¿ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے پانچ افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,042 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.345 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 456,992، سندھ میں 513,046، خیبرپختونخوا میں 182,950 اور بلوچستان میں 182,950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 33,780، اسلام آباد میں 10,461، اسلام آباد میں 113,688 اور آزاد کشمیر میں 34,884 کیسز رپورٹ ہوئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan