اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں، عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھے۔ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلا کے دلائل اور تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان پر لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔
#murder case of Dr Imran Farooq #Islamabad High Court
















