فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہداف،پاکستان کی ایک اورکامیابی

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف،پاکستان کی ایک اورکامیابی۔اقوام متحدہ کے کالعدم افرادکی فہرست تمام اسٹیٹ ایجنٹس کوجاری کردی گئی،99 صفحات کی فہرست میں 3676کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام شامل ہیں،کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام،شناختی کارڈنمبراوردیگرمعلومات درج کئے گئے ہیں‘فہرست میں پنجاب سے 2085 کالعدم افراد کے نام شامل،خیبرپختونخوا 906 ،سندھ سے 391 کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل،بلوچستان 191،اسلام آباد کے 25 افرادکوشامل کیاگیاہے،کالعدم تنظیموں کے 41 افراد آزادکشمیر سے شامل کیے گئے ، فہرست میں گلگت بلتستان کے 37 کالعدم تنظیموں کے افرادشامل ہیں۔


#Financial Action Task Force targets, another success for Pakistan #leadernews #list of banned UN personnel has been released to all state agents