دبنگ خان کی فلمی سیٹ سے تصویر وائرل‘شائقین حیران

ممبئی:(لیڈرنیوز)ممبئی: فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ کے دوران لی گئی دبنگ خان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دبنگ خان کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں روس میں فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار شوٹنگ کے لیے روس میں 3 ماہ قیام کریں گے۔دبنگ خان کے فلمی سیٹ سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے شائقین کو حیران کردیا۔ وائرل تصویر میں اداکار سلمان خان کو پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار داڑھی میں شوٹنگ کررہے ہیں اور ان کی داڑھی کا رنگ بھی قدرے مختلف ہے۔


#Tiger 3 #leadernews #difficult to recognize actor Salman Khan in the viral image #color of salman khan's beard is also slightly different