کیلیفورنیا: (لیڈرنیوز)امریکہ میں ایک انوکھی محبت کی کہانی سامنے آئی ہے جہاں ایک بوڑھی عورت نے 24 سالہ لڑکے سے منگنی کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ کارن مکین اور 61 سالہ چیرل میک گریگر ان امریکیوں میں شامل ہیں جنہوں نے جنم جنم ساتھ دینے کی قسمیں کھائی ہیں۔چیرل میک گریگر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جب قرن مکین سے ملی تواس کی عمرصرف 15 سال تھی۔ چیرل کی ایک ٹک ٹاک ویڈیوز میں سے ایک میں ، نوجوان نے جب اپنی بزرگ دوست کی مدد کی تو وہ اسے دل دے بیٹھی۔پھر دونوں نے مل کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی۔ جو دیکھنے والوں میں بہت مقبول ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، جب کارن میک کین بڑا ہوا ، اسے چیرل سے پیار ہوگیا ، جسے اس نے بخوشی قبول کیا۔اپنے تعلقات کے بارے میں ، چیرل نے کہا کہ دونوں کے درمیان بہت زیادہ محبت ہے۔ ان کی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں قریب آرہے ہیں۔ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔
#unique love story #old woman surprised the world by getting engaged to a 24 year old man #leadernews #Cheryl McGregor #Corn McCain
















