بمبئی:(لیڈرنیوز)شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے ہم شکل وائرل ہوتے ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔آج کل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل وائرل ہیں۔اس مرتبہ سابقہ مس ورلڈ کی ہم شکلآشیتا سنگھ نامی بھارتی آرٹسٹ قرار پائی ہیں۔ انسٹاگرام پر آشیتااپنی ویڈیوز بناکر پوسٹ کرتی ہیں اورہزاروں کی تعداد میں ان کے فولورز بھی ہےں۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سابقہ مس ورلڈ سے کس قدر مماثلت رکھتی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب بالی ووڈ اداکارہ کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوئی ہوں۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کو سابقہ مس ورلڈکی طرح دکھنے والی خاتون قرار دیا گیا تھا۔
#Aishwarya Rai #social media #leader news #Indian artist Ashita Singh #former Miss World #Pakistani beauty blogger Amna Imran
















