لاہور: (لیڈرنیوز) ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ایک میچ کم کرنے کو انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ کی بے توقیری قرار دے دیا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے اسکواڈزایک اسٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں چلے گئے تھے، ون ڈے سیریز کے آخری دونوں میچز اس وجہ سے ری شیڈول کرنا پڑے، میزبان بورڈ نے اس صورتحال میںپاکستان سے 5میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہی قربان کردیا۔ اپنے یو ٹیوب چینل پراس حوالے سے انضمام الحق نے کہاکہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس طرح کی تجویز ویسٹ انڈیز نے کیوں پیش کی،پھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے اتفاق بھی کیوں کرلیا، پاکستانی سیریز سے آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے معاملے کاکیا تعلق تھا؟انضمام الحق نے کہا کہ گرین شرٹس کا میزبان ٹیم سے آخری ٹی ٹوئنٹی 3اگست کو کھیلا جانا ہے۔12تاریخ کو ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی،مختصرفارمیٹ کے پانچوں مقابلے9دن کے وقفے کی وجہ سے مکمل کیے جا سکتے تھے، پاکستان کرکٹ کی ویسٹ انڈین بورڈ نے بے توقیری کردی۔
#Pakistan cricket #leader news #T20 series #Inzamam-ul-Haq #YouTube channel #West Indies
















