نایاب قتل کیس‘ ناقص تفتیش پر انچارج انویسٹی گیشن آفیسر معطل

لاہور: (لیڈرنیوز)ماڈل گرل نایاب قتل کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے انچارج انویسٹی گیشن آفیسر تھانہ ڈیفنس بی حافظ طارق کوناقص تفتیش پر معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی حافظ طارق کی معطلی کا حکم ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے دیا ۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہشواہد جمع کرنے میں حافظ طارق نے غیر ذمہ داری دکھائی ، ماڈل گرل نایاب کے پارٹی سے واپس گھر تک آنے کے شواہد بھی نامکمل نکلے ، اس کے علاوہ مقتولہ کی آئس کریم پارلر جانے کی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ مادل گرل نایاب قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے اقبال ٹان کو منتقل کر دی گئی ۔ تفتیش سے متعلق جمع شدہ شواہد سی آئی اے اقبال ٹاﺅن نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں ۔ مشکوک شخص سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے اس کو بھی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ مقتولہ نایاب کی فرانزک رپورٹ کاتفتیشی ٹیم کو انتظار ہے جس سے اہم پیشرفت متوقع ہے ۔


#nayab murder case #leader news #Investigation officer #Model Girl