تحریر:(عجوہ سعید/لیڈرنیوز)کنزیٰ چلو، اپنی بکس نکالو تاکہ میں تمہیں کام دے سکوں، جیسے ہی میں نماز پڑھ کر آئی میں نے اسے پڑھا نا شروع کردیا کنزیٰ ایک غریب گھرانے کی لڑکی تھی ، وہ دو بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی ، اس کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی ، وہ ہمارے گھر بھی کام کرنے آیا کرتی تھیں اور کنزیٰ کو ساتھ لاتی تھیں ، کنزیٰ آٹھ سال کی تھی ، مجھے اور میری بہن کو پڑھانے کا بہت شوق تھا ، میں نے عہد کیا کہ اس بچی کا مستقبل سنوار کر رہوں گی ، میں اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس پر بھی توجہ دیا کرتی تھی ، کچھ دنوں بعد وہ اپنی غریب ساتھیوں کو بھی ساتھ لے آئیں ، میں اور میری بہن اُن سب کو پڑھانے لگ گئے لیکن زیادہ تر میری توجہ کنزیٰ پر ہوتی تھی۔میری سوچ کا تخیل ٹوٹ گیا جب میری سماعت میں یہ آواز گونجی وہ آواز یہ تھی ”اے ٹی بی کی مریضہ ماسک پہن کر آیا کرو ہمیں بھی متاثر کروگی گیا “ وہ کنزیٰ کو کہہ رہے تھے کیونکہ کنزیٰ جسمانی طور پر کمزور تھی اور ہر وقت کھانستی رہتی تھی جیسے ہی میری نظر کنزیٰ پر پڑی کنزیٰ کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔میں نے سب بچوں کو ڈانٹ کرخاموش کروادیا مگر کنزیٰ کی آنسو بھری آنکھوں نے مجھے بے چین کیے رکھا ، رات کو میں نے اپنے والد سے بات کی کہ وہ اس کا علاج کروائیں کیونکہ وہ ڈاکٹر تھے انہوں نے میری بات سن لی اور کہا کہ وہ اس کا علاج کروائیں گے اس کا علاج شروع ہو گیا اور وہ جسمانی طور پر تندرست ہو گئی اس کا چہرہ بھی سرخ و سفید ہو گیا ۔کچھ ہی عرصے بعد میرے والد کا تبادلہ دوسرے شہر ہو گیا، میری میڈ یکل کی پڑھائی سٹارٹ ہو گئی ، اور میں اللہ کے فضل وکرم اور اپنی محنت سے ڈاکٹر بن گئی میں نے اپنی ماں کا خواب ڈاکٹربن کر پورا کیا اور میرا خواب سی ایس ایس کرنا تھا ، میں نے امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اسسٹنٹ کمشنربن گئی، میری پوسٹ اُس جگہ ہو گئی جہاں میں نے اپنا بچپن گزرا تھا اور بچوں کو پڑھایا کرتی تھی کبھی کبھی کنزیٰ میرے ذہن میں آتی کہ اب وہ کہاں ہو گی، دن یونہی گزرتے رہے اور میں نے ایک دن سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا ، ہر ڈیپارٹمنٹ چیک کر رہی تھی کہ اچانک ایک لیڈی ڈاکٹری پر میری نظر گئی اور پھر ہٹی ہی نہیں جب میں نے اس کی نام کی تختی دیکھی تو وہ کنزیٰ کے نام کی تھی ، خوشگوار احساس ہوا، یہ وہی کنزیٰ ہے جو آج مسیحا بن گئی ہے کنزیٰ نے بھی مجھے پہچان لیا اور عقیدت سے میرے ہاتھ پکڑ کر اپنے سٹاف سے کہا کہ میں آج جو کچھ ہوں ان کہ وجہ سے ہوں ،اُس نے مجھے اپنے گھر آنے کے دعوت دی جو میں نے بہ خوشی قبول کر لی، پھر گھر آکر میں نے اپنی فیملی کو بتایا کہ جو میں نے خواب دیکھا تھا وہ پورا ہو گیا اور اس کا مستقبل سنور گیا ، کیا آپ کے بھی اردگر د ایسے غریب بچے ہیں تو آج عہد کریں کہ آپ بھی ان کو اسی طرح پڑھائیں گے تاکہ ان کا مستقبل سنور جائے ۔
#Ek thi kinza #ajwa saeed #LeaderNews #teaching #TB patient #leader.com.pk #doctor #CSS #poor children
















