لاہور:(لیڈرنیوز) شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ انجام دیا اور کے 2 سرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ لاہور کے رہائشی 19 سالہ شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، والد کاشف سلمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور یہ مو¿قف اختیار کیا ہے کہ شہروز دو ماہ قبل ماو¿نٹ ایورسٹ سرکرنیوالا سب سے کم عمر پاکستانی پیما تھا۔اب شہروز نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی۔اپنی روانگی سے قبل ، شہروز کاشف نے کے ٹو سمیت تمام سرکردہ چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ اس کے حصول میں اور ان کے خوابوں کی تعبیرمیں معاونت میں اس کے والد کانمایاں ہاتھ ہے۔
#Shahrooz Kashif #leader news #youngest climber to climb K2 #world record #leader.com.pk #Mount Everest #Pakistani flag
















