فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کا دل سونے کا ہے، اینڈی فلاور

لاہور:(لیڈرنیوز) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کی تعریف میں پل باندھے دیے اور انہیں بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دل سونے کا ہے۔ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ داہانی نے چھٹے پاکستان سپرلیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ان کا دل جیت لیا ہے۔ داہانی نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20وکٹیں لے لر اپنی ٹیم کو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے۔ اینڈی نے کہا ہے کہ شاہنواز داہانی کا میچ کے دوران جو رویہ رہا وہ قابل تعریف ہے۔ داہانی کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور جب ضرورت ہوئی تو اس نے سنجیدگی بھی اختیار کی اور میرے خیال ہے کہ فیلڈ میں موجود دوسرے کھلاڑیوں نے بھی داہانی کے اس رویے کو سراہا اور اس سے لطف اندوز ہوئے۔ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ جو اس وقت پاکستانی ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے ان کے لیے داہانی ایک متحرک قوت تھا اور اگر میں کہوں تو داہانی نے پوری دنیا میں کرکٹ شائقین کو متاثر کیا۔


#Andy Flower #leader news #Shahnawaz Dahani #leader.com.pk #Multan Sultans #Pakistan Super League #cricket