نورمقدم کیس‘ظاہرجعفرمزید ریمانڈپرپولیس کے حوالے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید دو دن کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کوسرکاری وکیل ساجد چیمہ نے بتایا کہ ہم نے ملزم سے ایک پستول برآمد کیا ہے،موبائل برآمد کرناہے۔عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پوچھ گچھ کے بعد اسے 28 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔


#Noor Muqaddam murder case #leader news #Zahir Jaffer #leader.com.pk #two-day physical remand #Islamabad court