پی ایس ایل7جنوری‘فروری میں کرانے کافیصلہ

لاہور: کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری۔ اگلے سال جنوری فروری میں پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایک آن لائن اجلاس میں پی ایس ایل سیون کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی اور فرنچائز کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگلے سیزن کا پی ایس ایل فیسٹیول جنوری فروری میں ہوگا جس کے لئے جلد ہی تیاریوں کا آغاز ہوجائے گا۔ورچوئل میٹنگ میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی ای او سلمان نصیر نے شرکت کی۔


#PSL seventh edition #cricket #leader.com.pk #cricket fans #PSL Seven #Pakistan Cricket Board