پاکستان کا افغا ن مسئلے پر خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:افغانستان کے مسئلے پرپاکستان نے ایک خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی کوششیں افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے جاری ہیں، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے وزیراعظم عمران خان نے فون پر گفتگو کی،افغانستان کے مسئلے پر پاکستان ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے تفصیلات اس کانفرنس کی جلد سامنے لائی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، اس اہم پیش رفت کے نتیجے میںہمیں امید ہے کہ افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔


#special conference on Afghan issue #Pakistan #leader news #Tweet #Fawad Chaudhry #Imran Khan #Hamid Karzai