کنگنا رناوت کی کبھی شادی نہیں ہوگی، کمال راشد خان

ممبئی:بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔کمال راشد خا ن نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں بھارتی متنازعہ اداکارہ کی شادی کی حوالے سے کہا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔انہوں نے اداکارہ تبو کے حوالے سے بھی کچھ ایسی ہی پیشگوئی کی ہے۔کنگنا کے کبھی شادی نہ ہونے کے بعدکے آرکے نے اپنی پیشگوئی نمبر 7 میں کہا کہ اداکارہ تبو کی بھی کبھی شادی نہیں ہوگی۔اس سے قبل کمال راشد خان پریانکا کی طلاق کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرچکے ہیں، کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔واضح رہے کہ کمال راشد خان کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔


#Kangana Ranaut #Kamal Rashid Khan #Priyanka's divorce #actress Tabu #leader news