لندن:یوروفائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو اپنے فعل پر شرم آنی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پرنشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ برداشت نہیں کرینگے۔
#Euro final #Black players face abuse #leader news #Football Association #Prime Minister Boris Johnson
















