چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر‘ امریکی کمپنی کو کنٹریکٹ مل گیا

نیویارک:ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نے چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناسا کے ساتھ نارتھروپ گروپ نے چاند کے مدار میں گھر بنانے کے لئے معاہدہ کرلیا ، ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند کے مدار میں انسانی بستیوں کے لئے مختص مقامات پر مکان اور علاقوں کی تعمیر کے لئے نو سو پینتیس ملین ڈالر کا معاہدہ اس نے ناسا کے ساتھ حاصل کیا ہے۔منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دورانخاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں خلا باز رہیں گے اور تحقیقات اپنی اس جگہ پر کریں گے جو نارتھروپ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چاند پر ایک مستقل کالونی ناسا اپنے مشن میں بسانا چاہتا ہے جہاں موجود انجینئرز یہ سیکھ سکیں گے کہ چاند پرکیسے زندگی گزاری جاسکتی ہے۔


#leader news #build human settlements on the moon #American company #Northrop Group #NASA