لاہور: رائیونڈ میں ڈولفن پولیس بیٹوں کے ہاتھوں اغوا کئے جانے والے باپ کو بازیاب کرا لیا۔ڈولفن اسکواڈ کے ترجمان کے مطابق ، جاوید ، جنید اور سجاد نے دو ساتھیوں کے ساتھ اپنے والد فریاد کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر اسے اغوا کرلیا اور قریبی گھر میں لے گئے۔ جب پڑوسی نے 15 کو فون کیا تو ڈالفن اسکواڈ موقع پر پہنچا۔ترجمان نے بتایا کہ اغوا کار کے ہاتھ پاو¿ں بندھے ہوئے تھے اور وہ چیخ رہا تھا۔ بیٹوں نے جائیداد ضبط کرنے کے لئے باپ پر تشدد بھی کیا۔ ملزمان اپنے والد سے جائیداد کے کاغذوں پر دستخط کروارہے تھے۔ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا جبکہ تین بیٹوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
#leader.com.pk #lahore #kidnap #dolphin #police
















