بین اسٹوکس اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام ہی بھول گئے

لندن:انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ڈیبیو کرنے والے اپنے کھلاڑیوں کے ہی نام بھول گئے۔ خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد گزشتہ اسکواڈ میں کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعدپوری انگلش ٹیم کو تبدیل کردیا گیا۔ ان تبدیلیوں کے بعد ہوم ٹیم میں پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پانچ کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔ ٹاس کے موقع پر بین اسٹوکس سے جب ڈیبیوکرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بمشکل ہی پورے نام بتا پائے اور ناموں کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسکراتے رہے۔


#Ben Stokes #England captain #leader.com.pk #corona virus #Sofia Garden Cardiff