غلطی کا اعتراف‘عمر اکمل نے معافی مانگ لی

 لاہور:کرکٹرعمراکمل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی بدنامیمیری غلطی کی وجہ سے ہوئی اورمجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر کرنا پڑا۔ ویڈیو میں کرکٹر نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔مجھ سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا لیکن بروقت میں نے پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔عمر اکمل نے کہا کہ مجھے فکسنگ کی پیشکش بارے بروقت نہ بتانے پر12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعتراف کرتا ہوں پاکستان کی بدنامیمیری غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے میں معافی مانگتا ہوں،کرکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں کوئی مشکوک شخص اگرآپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ کرکٹ کریئر اور آپ کا دامن پاک رہے۔


#leader.com.pk #umar akmal #Cricketer #PCB anti-corruption #cricket fans #Pakistan