مایا علی کی طبیعت اچانک خراب ‘ہسپتال منتقل

کراچی:اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اسپتال میں اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مریضوں والا نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔فائزہ نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام کہانی پر شیئر کی ، اگرچہ انہوں نے اداکارہ کو کیا ہوابتانے سے گریزکیا۔فائزہ ثقلین نے مایا کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔خیال ر ہے کہ اداکارہ مایا علی نے اپنی خرابی صحت کے حوالے سے ابھی تک اپنے انسٹاگرام پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
#Maya Ali #hospital #Instagram story #Showbiz #Entertainment