بھارت‘آنجہانی فقیرکے گھر سے لاکھوں روپے برآمد

نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ سال مرنے ہونے والے ایک فقیرکے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گداگر شرینی واشری گذشتہ سال طویل علالت کے باعث بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انتقال کر گیاتھا۔جب ٹریمولا تریوپتی دیوستھانم (ایک نجی این جی او) نے اس کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں دس لاکھ روپے مالیت کے ایک،ایک ہزار روپے کے نوٹ ملے۔این جی او کا کہنا ہے کہ بھکاری 2007 سے اسی گھر میں رہتا تھا ، اس نے اپنی جمع پونجی گھر میں چھپا رکھی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، جس گھر میں فقیر رہ رہا تھا ، وہ ایک این جی او کے ذریعہ عطیہ کیا گیا تھا ، جس میں دو فقیروں نے دس لاکھ روپے دو خانوں میں لاکھوں کے نوٹ چھپائے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این جی او نے بھکاری کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم اپنے بینک اکاو¿نٹ میں جمع کرادی۔