دیا مرزا بھی فلسطین پرمظالم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکی

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین پراسرائیلی مظالم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکی۔بھارتی اداکارہ نے ٹویٹر پر ایک 10 سالہ فلسطینی لڑکی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ، "دنیا امن کے حصول کے لئے کیوں اکٹھا نہیں ہورہی ہے؟"دیا مرزا نے کہا ، ہمارے بچوں کو یہ سب کیوں بھگتنا پڑتا ہے۔ میں خلوص دل سے یہ سب ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔