فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی،دیشا پٹانی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ بس مجھے اچھے کپڑے پہننا پسند ہے فیشن کے بارے میں نہیں پتا۔دیشاپٹانی کاگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بڑے سائز کی ٹی شرٹس اورچپل پہنتی ہوں کیونکہ میںخود کو آرام دہ اس میں محسوس کرتی ہوں۔لیکن تھوڑی کوشش کرتی ہوں کہ الگ دکھ سکوںجب میں باہر جاتی ہوں۔دیشانے اپنے کپڑوں کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ میں کیا محسوس کررہی ہوں اس کا تعلق میری سوچ سے بھی ہے ۔مجھے ٹرینڈز اورفیشن کا زیادہ نہیں پتا،عام طور پر جو مجھے اچھے لگتے ہیں وہی کپڑے پہنتی ہوں۔