اسلام آباد:پاکستان میں ہواوے کی سمارٹ واچ فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ۔ اس کمپنی کی پہلی اسپورٹس اسمارٹ واچ ہواوے واچ فٹہے جس میں متعدد انیمیٹڈ فٹنس کورسز، ورک آو¿ٹ موڈز اور ہیلتھ ٹرینگ فیچرز موجود ہیں۔ہواوے کمپنی کے مطابق جسمانی فٹنس کے خواشمند افراد کے لیے یہ اسماٹ واچ بہت مفید ہے۔اس میں جسمانی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لیے 96 ورک آو¿ٹ موڈز موجود ہیں۔اسی طرح اس اسمارٹ واچ میں دل کی دھڑکن کی رفتار، کیلوریز، ورزش اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ہواوے کمپنی کے مطابق دھڑکن کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیکنالوجی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دھڑکن کی رفتار یں تبدیلیاں ایک انفوگراف بھی دکھائے گی جبکہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے بھی الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔1.64 انچ کا امولیڈ ایچ ڈی ڈسپلے اس اسمارٹ واچ میں دیا گیا جبکہ 130 مختلف واچ فیس ڈیزائن آپشنز موجود ہیں۔گھڑی میں فیچر آل ویز آن ڈسپلے کا بھی موجود ہے۔اس سمارٹ واچ کی پاکستان میں قیمت 21 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
ہواوے کی سمارٹ واچ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش


















