او آئی سی کو اسلام کی اصل شناخت کو اجاگر کرنا چاہئے ‘وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، او آئی سی کو اسلام کی اصل شناخت کو اجاگر کرنا چاہئے ، تمام مسلم ریاستوں کو مل کر کام کرنا چاہئے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش مسلم ممالک میں اتحاد ہے ، اسلامو فوبیا پہلے ہی دنیا میں بڑھ چکا ہے ، اسلامو فوبیا ، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ بین المذاہب منافرت کو انتہا پسندی نے جنم دیا ، انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے سے مسلمانوں پر اثر پڑتا ہے ، او آئی سی کو عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، مغربی حکومتوں اور لوگوں کو اس مسئلے پر بات چیت کی ضرورت ہے۔تمام عقائد کے لوگوں کو نقصان پہنچانے سے روکنے کے لئے قانونی اقدامات پر زور دیتے ہوئے ، عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کو اسلام کی اصل شناخت اور اس کے امن کے پیغام کو اجاگر کرنا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں رواداری کو فروغ دینے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کا پابند ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ او آئی سی کے سفیروں نے اس معاملے کو اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔