نوشہرہ میں شوہر نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جلایا۔ متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔نوشہرہ کے ڈی پی اومحمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں گھریلوجھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ ملکر اپنی اہلیہ پر بھی تشدد کیا اور مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی ۔ سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی۔گزشتہ روز گھروالوں نے خاتون کو راضی کرکے سسرال بھیجاتھا ، جہاں اسے مبینہ طور پر جلادیا گیا۔
نوشہرہ:شوہرنے بہن کی مددسے بیوی کوجلادیا‘خاتون چل بسی
















