کراچی:اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کوخیربادکہنے والی ربی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ فرانس کے خلاف ٹویٹ کرنے پر ان کا ٹویٹر اکاو¿نٹ بلاک کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ فرانس کے خلاف ٹویٹس پرٹویٹراکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور ان کے لئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔" حکمرانوں کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے۔ اسی کے ساتھ ہی ، انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت کے مظاہروں پر کہا کہ املاک کا نقصان یاجانی و مالی نقصان کسی صورت بھی درست نہیں ہے۔
فرانس کیخلاف ٹوئٹس:رابی پیرزادہ کا ٹویٹراکاﺅنٹ بلاک

















