مظفرگڑھ:استادکامبینہ تشدد‘14سالہ لڑکاجان کی بازی ہارگیا

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں ایک استاد کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے اور ہلاک ہونے والے لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔