شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی بورڈ کوتنقیدکانشانہ بناڈالا

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ پر تنقید کی ہے۔ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی بورڈ پر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دینا حیرت کی بات ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹونٹی لیگز انٹرنیشنل کرکٹ کو متاثر کررہی ہے۔