ملکہ وکٹوریہ کی121سال قبل فوجی کو بھیجی گئی چاکلیٹ مل گئی

لندن:ایک سو اکیس سال پہلے ، ملکہ برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں لڑنے والے ایک سپاہی کو بھیجی گئی ایک چاکلیٹ بار اسی حالت میں ملی ہے۔یہ چاکلیٹ مشرقی انگلینڈ کے علاقے نورفوک میں 500سال پرانے آکسبرگ ہال میں ان کے آبائی گھر میں موجود تھی۔ چاکلیٹ کے دھاتی خانے کے ساتھ ملکہ وکٹوریہ کا ایک ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام ہے جس میں لکھا ہے ، "میں آپ کونئے سال کی نیک تمناﺅں کا اظہارکرتی ہوں۔" ڈبے پر ساﺅتھ افریقہ 1900 'بھی لکھاگیاہے جبکہ ملکہ کی تصویر بھی ساتھ ہے۔