دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی، مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے ایس ایس جی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،فیلڈ مارشل کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں ، مشن کی انجام دہی کےلئے استعداد پر بریفنگ دی گئی،سید عاصم منیر نے جدید ترین خصوصی آلات کا مظاہرہ دیکھا، ایس ایس جی اہلکاروں نے خصوصی آپریشنز میں اپنی جنگی مہارت، پھرتی ، درست کارروائی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے افسروں ،جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے ،فرض سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہابدلتے سکیورٹی خطرات ،نئے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر صلاحیتوں کی ترقی ،آپریشنل تیاریوں پر غیر سمجھوتہ کن توجہ ضروری ہے،ایس ایس جی کو بدلتے سکیورٹی خطرات کے مقابلے میں برتری برقرار رکھنے کےلئے اعلیٰ معیار کی تیاری جاری رکھنا ہوگی۔